آلو ایسی ترکاری ہے جو دیگر سبزیوں کے ساتھ بے حد عمدہ ذائقہ کا باعث بنتا ہے۔ بسا اوقات مختلف سبزیاں دیر تک پکائی جاتی ہیں ۔ ایسی سبزیوں کے ساتھ پکائے گئے آلو بعض اوقات بالکل گھل جاتے ہیں۔ اس پریشانی سے بچنے کے لیے پکانے سے قبل آلوؤں کو چھیل کر اس کے نصف ٹکڑے کرکے نمک لگا کر پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں۔ اس کے بعد انہیں دھوکر ہنڈیا میں ڈال دیں۔ ایسا کرنے سے آلو گھلنے سے محفوظ رہیں گے۔
0 Comments